18 مئی ، 2015
اسلام آباد .......وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج کراچی پہنچیں گے جہاں انھیں سانحہ صفورہ پر بریفنگ دی جائے گی ۔وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرداخلہ گورنر اور وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے علاوہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ بھی کرینگے، جہاں ڈی جی رینجرز سندھ انہیں سانحہ صفورا پر بریفنگ دینگے۔ وزیر داخلہ گورنر ہاوس میں میڈیا سے بھی گفتگو کرینگے۔چوہدری نثار اسماعیلی کمیونٹی کے رہ نما سلطان علی الانہ سے ملاقات بھی کرینگے۔