پاکستان
10 مئی ، 2012

صدرآصف زرداری کی جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارک باد

اسلام آباد ... صدرآصف زرداری نے پنجاب اسمبلی میں بہاول پور صوبے کی بحالی اور جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قرار دادوں کی متفقہ منظوری پر جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں صدرنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قرار داد کی منظوری کے ذریعے پہلا ٹھوس قدم اٹھایا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی منظوری جنوبی پنجاب کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل میں ایک اور اہم قدم ثابت ہوگی۔ صدرزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خواہشات کی تکمیل کے لئے جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت جاری رکھے گی

مزید خبریں :