10 مئی ، 2012
فیصل آباد ... فیصل آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں باپ اور دو بیٹوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ،پولیس کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقے چک نمبر 170 گ ب میں محمد اشرف اور مظہر کے درمیان تیرہ کنال زمین کا تنازع تھا۔ گذشتہ رات محمد اشرف کے ڈیرے پرمخالفین نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے محمد اشرف کے دو بیٹے موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ اشرف ، اس کا بیٹا وحید اور ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔ جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور وسیم اور معظم بھی مارے گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال فیصل آباد پہنچایا گیا جہاں محمد اشرف بھی زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔