پاکستان
10 مئی ، 2012

وزیراعظم گیلانی کی برطانوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت

وزیراعظم گیلانی کی برطانوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت

لندن ... وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لندن میں برطانوی پارلے منٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ برطانیہ میں نئے پارلے مانی سال کے آغاز پر پارلے منٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی واحد سربراہ حکومت ہیں جنہیں مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ اجلاس سے ملکہ برطانیہ نے خطاب کیا جو ملک کی آئینی سربراہ ہیں اور اور پارلے منٹ کے نئے سیشن کا باضابطہ افتتاح کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے۔ وزیر اعظم کے ساتھ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں :