10 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے احسن آباد انڈسٹریل ایریا اور سہراب گوٹھ انڈسٹریل ایریا میں دو فیکٹریوں میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق احسن آباد انڈسٹریل ایریا میں جوس بنانیوالی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ فائر بریگیڈ کی ایک درجن سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔ ادھر سہراب گوٹھ انڈسٹریل ایریا میں واقع تولیہ فیکٹری میں آگ لگنے سے تولئے کے تھان جل گئے۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھائی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔