10 مئی ، 2012
گوجرانوالہ… گوجرانوالہمیں پلاسٹک پائپ کے گودام میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں فیصل آباد روڈ پر واقع پلاسٹک پائپ کے گودام گذشتہ رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ تیز ہوا کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے گودام کے ساتھ واقع گھر خالی کرالئے گئے اور فیصل آباد روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔ دھوئیں کی وجہ سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں کئی گھنٹوں سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔