پاکستان
10 مئی ، 2012

کراچی:کورنگی نمبر6سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کراچی:کورنگی نمبر6سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کراچی… کراچی کے علاقے کورنگی سے دو افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں گولیاں مارنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں دکانوں کے باہر قائم فٹ پاتھ سے دو افراد کی لاشیں ملیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا ہے،لیکن دونوں مقتولین کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ،دونوں مقتولین کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،اور دونوں مقتولین کی لاشیں ایک ہی جگہ سے ملی ہیں،تھانہ عوامی کالونی کی پولیس نے دولاشوں کو تھانے میں ضروری کاروائی کرنے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا ہے،جہاں ضابطے کی کاروائی کی جائے گئی۔

مزید خبریں :