19 مئی ، 2015
اسلام آباد......فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال2014کے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنےپر ایگزیکٹ کمپنی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے ایگزیکٹ کمپنی نے سال 2014کے انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے ، اس کے لیے آخری تاریخ 30 نومبر 2014تھی ۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کا نام ان کمپنیز کی لسٹ میں شامل ہے جن کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ ایگزیکٹ کمپنی نے سال 2013 میں سافٹ وئیر پراڈکٹ برآمد کرنے سے 15 کروڑ90لاکھ کی آمدن بیرون ملک ترسیلات سے ظاہر کی۔ایف بی آر نے ایگزیکٹ کمپنی کی طرف سے 2014کے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی نے -2012- 2013میں بیرون ملک سے 15کروڑ 90لاکھ ترسیلات ظاہرکیں ، ایف بی آر کے مطابق 2014میں کمپنی نے کوئی ریٹرن فائل نہیں کیے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف مقدمہ بن سکتا ہے۔