پاکستان
19 مئی ، 2015

ایگزیکٹ کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں ،خواجہ آصف

 ایگزیکٹ کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد...... وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں ، اگر جعلسازی ثابت ہوئی تو قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر ایگزیکٹ کو صفائی کا موقع دیا جائے گا ،ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ ایگزیکٹ پر الزامات کی تردید کروں گا نہ تردید ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک ٹائمز معتبر اخبار ہے، اگر الزام ثابت ہوا تو ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیئے ۔اگر وہ بے گناہ ہیں تو کوئی گنا ہ گار نہیں کرے گا ، اگر گناہ گار ہے تو کوئی بے گناہ نہیں کرے گا ، ان کو اپنے آپ کوکلیئر کرنے کا موقع ملے گا نیو یارک تاءمز ایک معتبر اخبار ہے گناہ گار ثابت ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔


مزید خبریں :