پاکستان
19 مئی ، 2015

سندھ ہائی کورٹ میں ایگزکٹ کی درخواست ، 26مئی کے لیے نوٹس

سندھ ہائی کورٹ میں ایگزکٹ کی  درخواست ، 26مئی کے لیے نوٹس

کراچی .......سندھ ہائی کورٹ نے ایگزکٹ کمپنی کی جانب سے وفاق ، وزارت داخلہ اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو قانون کے دائرے میں کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 26 مئی کے لئے نوٹسز جاری کردئیے۔جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آئی ٹی کمپنی ایگزکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی وفاق اور وزارت داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ غیرملکی اخبار میں چھپنے والی خبر بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔اس کی بنیاد پر کمپنی کے خلاف کارروائی سے پہلے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے۔فریقین وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کو درخواست گزار کو اس بنیاد پر ہراساں کرنے اور کوئی کارروائِی کرنے سے روکا جائے۔فریقین کو درخواست گزارکمپنی کے ڈائریکٹرز کے خلاف کسی بھی کاروائی ،ہراساں کرنے اور کاروبار میں خلل ڈالنے سے روکا جائے۔عدالت نے فریقین کو قانون کے دائرے میں کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 26 مئی کے لئے نوٹسز جاری کردئیے۔


مزید خبریں :