پاکستان
10 مئی ، 2012

کراچی:اساتذہ کا بائیکاٹ ختم، انٹر کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا

کراچی:اساتذہ کا بائیکاٹ ختم، انٹر کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا

کراچی… وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور چیئرمین انٹر بورڈ کی یقین دہانی کے بعد سندھ پروفیسرزاینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے انٹرمیڈیٹ امتحان کے بائی کاٹ کا اعلان واپس لے لیا جس کے بعد آج کراچی میں انٹر کے امتحانات معمول کے مطابق ہو نگے۔ گذشتہ روز کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران بعض طلبہ کی جانب سے نقل نہ کرانے پر اساتذہ پر تشدد کیا گیا ،عدم تحفظ پراساتذہ نے آج ہونیوالے پرچے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ رات وزیراعلی سندھ د دیگرحکام کی یقین دہانی کے بعد سپلا نے انٹر کے امتحانات کے بائی کاٹ کا اعلان واپس لے لیا تھا جس کے بعد آج کراچی میں انٹر کے امتحانات معمول کے مطابق ہو نگے۔

مزید خبریں :