19 مئی ، 2015
پشاور....... پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمیں آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے انتخابی نتائج کو نہیں مانے تھے ۔ لیکن جمہوریت کے استحکام کے لئے چپ رہے ۔ خیبر پختون خوا میں جعلی پختونوں کی حکومت ہے۔انھیں سمجھنا چاہیئے کہ یہ کرکٹ میچ نہیں بلکہ حکومت ہے ۔حکومت اور کپتانی میں بہت فرق ہوتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پشاور میں کارکنوں سے خطاب میں تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومیت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے تین سال میں پختونوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جو سونامی کراچی سے اٹھا ہم جانتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں کیسے گرا۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خیبر پختون خوا میں کیا ہوا تھا۔