پاکستان
19 مئی ، 2015

شعبان کا چاند نظر آگیا،شب برات 2 جون کو ہوگی

کراچی .......ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا،کل یکم شعبا ن ہے،شب برات منگل 2 جون کو ہوگی،رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوا،مفتی منیب الرحمان نے ملک بھر میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیاہے ،کل بیس مئی بروز بدھ یکم شعبان ہے،جبکہ شب برات دو جون کو ہوگی۔

مزید خبریں :