پاکستان
19 مئی ، 2015

ضابطہ کی پابندی کی یقین دہانی ،عمران خان کے خلا ف نوٹس واپس

ضابطہ کی پابندی کی یقین دہانی ،عمران خان کے خلا ف نوٹس واپس

اسلام آباد ........خیبر پختونخوا میں جلسوں اور عوامی اجتماعات میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس واپس لے لیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ہری پور کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو تحریری رپورٹ بھجوائی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کے جلسوں اور عوامی اجتماعات میں شرکت منسوخ کر دی ہے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس تحریری یقین دہانی کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس اور 21 مئی کو طلبی کا حکم واپس لے لیا ہے ۔

مزید خبریں :