پاکستان
19 مئی ، 2015

سولہ ماہ میں 12 سو کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ،فاروق ستار

اسلام آباد ...... ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 16 ماہ میں ایم کیو ایم کے 12 سو کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ، 36 کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ،20 کارکن اب تک لا پتہ ہیں۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا کہ 90 کی دہائی کے شروع میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن ہوا تو بہت سے کارکنوں نے مختلف ممالک میں پناہ لی، جس کے پاس بھارت کا ویزہ تھا وہ بھارت چلا گیا،مگر وطن واپسی پران کارکنوں کو گرفتارکر لیا گیا جو اسٹیشلمنٹ کے پاس ہیں اور اب وہ اسٹیبلشمنٹ کی زبان ہی بولتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ حکیم سعید کے قتل کی تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کے زیر حراست 3 کارکنوں کو قتل کیا گیا لیکن کسی نے نوٹس نہ لیا۔فاروق ستار نے کہا کہ حامد میر پر ہونےو الے حملے کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیوں نہیں کیا جا رہا، کیا ولی خان بابر کے علاوہ کوئی صحافی قتل نہیں ہوا؟ہر اس کیس کو میڈیا ایشو بناتا ہے جس میں ایم کیو ایم کو ذمہ دار ٹھہرانا مقصود ہو۔

مزید خبریں :