پاکستان
10 مئی ، 2012

لاہور اور گردو نواح میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش

لاہور… لاہور اور گردو نواح میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ ماہرین زراعت نے بارش کو گندم کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ لاہور، قصور،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں علی الصبح آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں،جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہو گئی ،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے گرم موسم میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا،دوسری طرف ماہرین زراعت نے بارش کو گندم کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گندم کی کٹائی ابھی جاری ہے،ایسے میں بارش سے نقصان ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :