20 مئی ، 2015
اسلام آباد........بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر کسٹم حکام نے امریکا جانے والے مسافر سے 50 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے امریکا جانے والے مسافر کے سامان سے 50 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے ، کسٹم حکام کے مطابق اعجاز بیگ نامی مسافر نجی پرواز کے ذریعے امریکا جا رہا تھا،گرفتار شخص کا تعلق لاہور سے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیں۔