پاکستان
20 مئی ، 2015

حلقہ پی پی 196 ملتان میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

حلقہ پی پی 196 ملتان میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

ملتان .........ملتان کے صوبائی حلقہ 196 میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے سامان کی تقسیم آج شام تک جاری رہی۔ پی پی 196 ملتان تھری میں کل صبح پولنگ کا آغاز 8 بجے ہو گا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 133پولنگ اسٹیشزز کے لئے پریزائیڈنگ آفسیرز میں پولنگ کے سامان کی تقسیم شروع ہوچکی ہے۔ پولنگ کی سامان کی تقسیم کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت رکھے گئے ہیں۔ حلقے میں 67مردانہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ زنانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 66ہے۔ کل ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور حلقہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تا کہ الیکشن پرامن طور پر ہو سکیں۔ یہ نشست صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں کے دہری شناختی کارڈ رکھنے کے بعد نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :