20 مئی ، 2015
اسلام آباد.......سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایگزیکٹ کمپنی کو نوٹس جاری کردیا۔ ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق شوکاز نوٹس کمپنیز آرڈیننس 1984ءکے تحت جاری کیا گیا ہے،اس حوالے سے ایس ای سی پی نے تمام معلومات ایف آئی اے کو مہیا کردی ہیں ۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کو دوسرا نوٹس کمپنیز آرڈیننس کی دفعہ 261کے تحت جاری کیا گیا،نوٹس میں ایگزیکٹ کمپنی اور اس سے منسلک تمام کمپنیوں کے کاروبارکی معلومات مانگی گئی ہیں،کمپنی کی موجودہ سرگرمیوں کا ذکر میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں نہیں تھا، ایف آئی اے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی پہلے ہی تشکیل دے چکی ہے۔