10 مئی ، 2012
لاہور… سیشن کورٹ میں وکلا کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعات معمول بن گئے۔سیشن کورٹ میں وکلا نے سب انسپکٹرکی وردی اورسرپھاڑدیا۔گزشتہ روز بھی وکلا نے اے ایس آئی کوبھی مارمارکربھرکس نکال دیاتھا۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کاسب انسپکٹرامتیاز واہلہ سیشن کورٹ میں وکلا گردی کاشکار ہواہے۔ وہ چوری کے ایک مقدمے میں سیشن جج مظفراقبال کی عدالت میں پیش ہونے آیاتھا۔ قمر شاہد ایڈووکیٹ اوراس کے ساتھی وکلا نے اس پر تشددکرکے سرپھاڑدیا۔تھانہ اسلام پورہ میں سب انسپکٹرکوتشددکانشانہ بنانے وردی پھاڑنے اوردھمکیاں دینے کے الزام میں قمر شاہد ایڈووکیٹ اور35نامعلوم وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ مقدمہ نمبر 653 زیردفعہ 365، 342، 147، 149، 353، 186، 506کے تحت درج کیا گیا جس میں سرکار کار میں مداخلت،قتل کی دھمکیاں،اغوا،تشدد اورحبس بے جاء میں رکھنے کی دفعات درج ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روزبھی سیشن کورٹ کی راہداری اس وقت میدان جنگ بن گئی جب سفید شرٹس اورکالی ٹائیاں پہنے نوجوان وکلا نے تھانہ گرین ٹاوٴن کے اے ایس آئی زوہیب پرہاتھ سیدھے کئے،زوہیب کی مزاحمت بھی کام نہ آئی ۔