پاکستان
10 مئی ، 2012

کراچی: کلفٹن میں مسافر بس الٹنے سے7مسافر زخمی

کراچی… کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں شون سرکل کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ،اقع کے بعد فوری طور پر پولیس اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں 7 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ،اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کے حالت تشوش ناک ہے۔

مزید خبریں :