پاکستان
10 مئی ، 2012

کوئٹہ میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار جاں بحق،3زخمی

کوئٹہ میں دھماکا، ایک پولیس اہلکار جاں بحق،3زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ میں پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ سے علاقہ پولیس کی ایک موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس کے قریب ہی اچانک بم دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا، بعد میں دو شدید زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا، دوسری جانب دھماکے کی جگہ کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ۔ ڈی ایس پی شالکوٹ سکندر ترین نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ریمورٹ کنٹرول کے زریعے کیاگیا جسے سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر میں نصب کیاگیا تھا، دھماکے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :