پاکستان
10 مئی ، 2012

سپریم کورٹ، یونس حبیب کی پلی بارگین کی رپورٹ عدالت میں پیش

سپریم کورٹ، یونس حبیب کی پلی بارگین کی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد… نیب نے ماضی میں پیپلز پارٹی مخالف سیاستدانوں کو رقوم دینے کے مقدمہ میں کردار یونس حبیب کے ایک احتساب مقدمہ میں پلی بارگین کی رپورٹ ، سپریم کورٹ کو پیش کردی ہے ۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں عدالتی بنچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی تو کمرہ عدالت میں جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ، لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی بھی موجودتھے، عدالت میں آج جماعت اسلامی کے بعض رہنماء بھی آئے ہوئے تھے، نیب نے سابق صدر مہران بنک یونس حبیب کیخلاف ایک مقدمہ میں انکی جانب سے پلی بارگین کرنے کی رپورٹ پیش کی ، اصغرخان کے وکیل سلمان راجا نے جیونیوز کے سینئر اینکر حامدمیر سے حاصل کردہ، وہ کمیشن رپورٹ عدالت میں پیش کی جو مہران بنک اسکینڈل سے متعلق ہے، اسلم بیگ کے وکیل اکرم شیخ نے اپنے موکل کا جمع کرایا گیا بیان اور مہران بنک کمیشن کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی ، اسے عدالت نے منظور کرلیا تاہم مہران بنک اسکینڈل پر کمیشن کی رپورٹ کے مصدقہ ہونے پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی مانگ لی، مقدمہ کی مزید سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :