پاکستان
10 مئی ، 2012

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج اور مظاہرے

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج اور مظاہرے

کراچی… بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف آج بھی مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا ، وہاڑی میں مظاہرین نے واپڈا آفس کا گھیراوٴ کیا ، منتخب نمائندوں کے گھروں اوردفاتر پر پتھراوٴ کرنے کے بعد آگ لگادی ،تاجروں نے دکانوں اور وکلا نے عدالتوں کو تالا لگایا۔ وہاڑی میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے ، بجلی کے ستائے شہریوں نے ٹی ایم اے آفس کے باہر مظاہرہ کیا، وکلا نے عدالتوں کابائیکاٹ اور واپڈا آفس کاگھیراوٴ کیا ،اس دوران 4موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔ مظاہرین نے 15کے دفترپر حملہ کیا ،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ مظاہرین نے ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ اور ثاقب خورشید کے گھراوردفاتر میں توڑ پھوڑ اور پتھراوٴ کیا، ق لیگ کے ایم پی اے طاہر اقبال چوہدری اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر کے دفتر کو آگ لگادی گئی۔ فیصل آبادمیں مزدوروں نے جھنگ روڈ پر ریلی نکالی جس سے ٹریفک معطل ہو گیا ۔ جہلم میں لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے ، کاروباری مراکز ، اسکولز اور ٹرانسپورٹ بند ہے ،یہاں خواتین اور بچوں نے ریلی نکالی اور جی ٹی روڈ بلاک کیا۔ بورے والامیں دکانیں احتجاجاً بند ہیں ،شہریوں نے گرڈ اسٹیشن کا گھیراوٴ کرکے عملے کو یرغمال بنالیا۔ منڈی بہاوٴالدین کے علاقے ملکوال میں طلبا نے ریلی نکالی،، گوجرہ اورمنڈی بہاوٴالدین میں وکلا نے عدالتو ں کابائیکاٹ کیا ۔ نوشہرہ میں تاجرشٹرڈاوٴن ہڑتال کررہے ہیں ،مظاہرین نے جی ٹی روڈ بھی بلاک کیا۔

مزید خبریں :