پاکستان
21 مئی ، 2015

چمن :مطلوب افراد اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ رک گئی

چمن :مطلوب افراد اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ رک گئی

چمن......چمن میں انتظامیہ کو مطلوب افراد اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔ گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق چمن کے مال روڈ پر گنج منڈی میں واقع ریلوے کواٹرز پر پولیس اور لیویز نے مطلوب افردا کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،اس دوران ایک گھنٹےسے زائد فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ مطلوب افراد کو گرفتار کرنے کےلئے سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ ادھر ڈائی قبیلے کے سرکردہ عبدالصادق ڈائی نے بتایا ہے کہ ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے ہیں، وہ قبائلی رہنما ہیں ان کے گارڈز نے اپنی حفاظت میں ہوائی فائرنگ کی ہے۔ دوسری جانب مطلوب افراد کو گرفتاری کےلئے علاقہ عمائدین سے مذاکرات جاری ہیں۔

مزید خبریں :