21 مئی ، 2015
بشکک.......وزیراعظم نواز شریف نے کرغزستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان اورکرغزستان کےدرمیان مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں اور دونوں ملک گہرے دوستانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔ بشکک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کرغزستان کےساتھ معاشی تعلقات مزیدمضبوط بنا نا چاہتا ہے، دو طرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے وفود کی تبادلے ضروری ہیں، معاہدوں پر دستخط سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ملک کاسا 1000منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطےمیں خوشحالی آئےگی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کرغزستان کے صدر المازبیگ سے ملاقات بھی کی۔