دنیا
21 مئی ، 2015

جعلی ڈگریوں کا الزام، امریکی عدالت ایگزیکٹ پر جرمانہ لگا چکی ہے

جعلی ڈگریوں کا الزام، امریکی عدالت ایگزیکٹ پر جرمانہ لگا چکی ہے

کراچی........آن لائن جعلی ڈگریوں کے الزام میں ایف آئی اے کی تحقیقات کا سامنا کر نے والے ادارے ایگزیٹ کو امریکی عدالت لاکھوں ڈالرز کے جرمانے کا حکم سنا چکی ہے۔یہ مقدمہ ڈسٹرک نیو جرسی میں 14 نومبر 2007ء کو دائر کیا گیا تھا جس کا فیصلہ 5جنوری 2009 ءکو سنایا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایگزیکٹ اپنے دفاع اور الزامات کا سامنا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس مقدمے کے مدعی Student Network Resources، Ross Cohen اور John Derit تھے جبکہ مدعا علیہ ایگزیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ GoDaddy.com اور Dotster.com فوری طور پر مدعیوں کو منتقل کیا جائے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق مدعیوں کے کاپی رائٹ کے دعوؤں پر ان کو 3 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔ وکلاء کی فیس کے ضمن میں 36ہزار 720ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا، 500ڈالر زرتلافی اور 3 لاکھ ڈالر کا جرمانہ غیرمنصفانہ مسابقت، بےجا اور ناجائز مداخلت اور نیوجرسی کنزیومر فراڈ ایکٹ کے قوانین کے خلاف ورزی پر عائد کیا گیا۔ مدعیوں کو پہنچنے والے نقصانات پر 2529 ڈالر کا جرمانہ بھی لگایا گیا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ مدعیوں کی جانب سے ایگزیکٹ کے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :