پاکستان
10 مئی ، 2012

میمو تحقیقاتی کمیشن کو مزید چار ہفتے کی مہلت مل گئی

میمو تحقیقاتی کمیشن کو مزید چار ہفتے کی مہلت مل گئی

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کو کام مکمل کرنے میں مزید چار ہفتوں کو مہلت دے دی ہے ، وفاق نے اس مہلت کو دیئے جانے کی عدالت میں مخالفت کی ۔ میموکمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 10 رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی، یہ درخواست کمیشن کے سیکریٹری نے دائر کی تھی، آج عدالت میں اٹارنی جنرل پیش نہیں ہوئے تاہم ڈپٹی اٹارنی جنرل نے پیش ہوکر مدت توسیع کی مخالفت کی ، عدالت نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہاکہ انہیں ایسا کہنے کی ہدایات دی گئی ہے، پھر عدالت نے میموکمیشن کی مدت میں 4 ہفتوں کی توسیع کردی اور حکم میں لکھا کہ میموکمیشن کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، حکومت نے اسکی مدت بڑھانے کی مخالفت تو کی مگر وجہ نہیں بتائی ہے۔

مزید خبریں :