دنیا
22 مئی ، 2015

مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ محمد فاروق کی برسی پر مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ محمد فاروق کی برسی پر مکمل ہڑتال

سرینگر........مقبوضہ کشمیر میں25 برس قبل شہید کیے جانے والے میر واعظ محمد فاروق کی برسی پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ حریت رہنما میر واعظ محمد فاروق کے قتل کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہے، گلیاں اور سڑکیں سنسان رہیں، احتجاج روکنے اور کسی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار دن بھر گلیوں میں گشت کرتے رہے۔ محمد فاروق کے صاحبزادے آل پارٹی حریت کانفرس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے آج احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا، تاہم گذشتہ روز ہی انہیں ان کے گھر پر نظر بند کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :