22 مئی ، 2015
بشکک...... وزیراعظم نواز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئے ، وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں نے توانائی،تجارت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ۔وزیراعظم نواز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئے ہیں، وزیراعظم نے کرعزستان کے صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں ہیں، دورے کے دوران دونوں ملکوں نے توانائی،تجارت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کا وکٹری اسکائر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یاد گار پر پھول چڑھائے۔وکٹری اسکائر پہنچنے پر ببشکک کے میئر نے وزیر اعظم اور انکے وفد کا استقبال کیا۔ وکٹری اسکائر بشکک شہر کے وسط میں تعمیر کیا گیا ہے، یہ یادگار دوسری جنگ عظیم میں مارے جانے والے کرغز باشندوں کی یاد میں تعمیر کی گئی، ایک لاکھ 30 ہزار کرغز باشندے نازی جرمن افواج کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے تھے۔وکٹری اسکائر شہر میں سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہے۔