22 مئی ، 2015
اسلام آباد.... ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی گئی ۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججزنظر بندی کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی گئی۔عدالت نے پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔