22 مئی ، 2015
بنوں........بنوں شہر کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹوں کے اندر 5افراد نے خو دکشی کر لی ہے ۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے سورانی میں عبد القدوس محلے کی لڑکی کو پسند کرتا تھا ،دونوں گھرانوں میں اختلافات کی بنا پر رشتہ منظور نہیں ہوا جس پر لڑکی اور لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔شاہ دیو میں اکرم اپنے دوست کی شادی میں دوسرے شہر جانا چاہتا تھا ۔گھر والوں نے پیسے دینے سے انکار کیا تو اکرم نے فائرنگ کر کے خودکشی کرلی۔بھرت میں لقما ن نے اپنے والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر خو د کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،ادھر جامن روڈ پر سلیم اللہ نے بھائی سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا کر موت کی نیند سوگیا۔