22 مئی ، 2015
گوادر ....... گوادر کے نواحی علاقے نلینٹ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 80 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی نلینٹ کے مقام پر موجود چیک پوسٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں نےکراچی سے آنے والے مختلف بسوں میں سوار مسافروں سے پوچھ گچھ کی۔اس دوران 80افراد کو حراست میں لے لیا گیاجو بغیر ضروری دستاویزات کے سفر کررہے تھے۔ حراست میں لئے گئے افراد بسوں کے ذریعے گوادر اور تربت جارہے تھے، ان افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔