پاکستان
22 مئی ، 2015

سرگودھا میں مرکز قومی بچت بینک میں لاکھوں کی ڈکیتی ، ڈاکو فرار

سرگودھا میں مرکز قومی بچت بینک میں  لاکھوں کی ڈکیتی ، ڈاکو فرار

سرگودھا ......سرگودھا میں مرکز قومی بچت بینک میں 4ڈاکو گھس گئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈاکووں سے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ۔سرگودھا میں یونی ورسٹی روڈ پر واقع مرکز قومی بچت بینک میں4ڈاکوگھس گئے اور بینک میں کام کرنے والے عملے کو یرغمال بنا لیا ۔اور لوٹ مار شروع کردی،اس دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا،ڈاکو لوٹ مار کی واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔زخمی سیکیورٹی گارڈ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :