22 مئی ، 2015
لاہور.....لاہورہائی کورٹ نے حکومتی عہدیداروں اور پارٹی سربراہوں کے انتخابی مہم چلانے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔مقامی شہری منصور سرور نے حکومتی عہدیداروں اور پارٹی سربراہوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی عہدیدار انتخابی مہم کے دوران اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہیں ،انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکا جائے۔ہائی کورٹ نے کارروائی 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔