پاکستان
22 مئی ، 2015

کراچی ، زہرا شاہد قتل کیس میں مزید دو ملزمان عرفان اور کلیم پر فرد جرم عائد

کراچی ، زہرا شاہد قتل کیس میں مزید دو ملزمان عرفان اور کلیم پر فرد جرم عائد

کراچی ........ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزم عرفان عرف لمبا اور کلیم پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے زہرہ شاہد کے قتل کے ملزمان عرفان عرف لمبا اور کلیم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کے گواہ کو یکم جون کو طلب کرلیا۔ دونوں ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا۔زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی سمیت دیگر پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

مزید خبریں :