22 مئی ، 2015
کوئٹہ......سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جس میں کئی کمین گاہيں تباہ کردی گئیں ۔ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ سیکیورٹی اداروں کی اس کارروائی سے کوئٹہ شہر اور صوبہ بڑی تباہی سے بچ گيا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر نے کہاکہ قلات،مستونگ،جوہان اورہربوئی میں کالعدم تنظیموں کےخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کئی کمین گاہیں تباہ کی گئیں۔کارروائیوں میں دھماکہ خیز مواد، دستی بم اورر دیگر اسلحہ برآمدکیاگیا۔اس موقع پر انہوں نے کارروائیوں کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ بھی میڈيا کو دکھایا ۔ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر طاہر نے بتایا کہ قلعہ عبداللہ سے 1350کلو باردوری مواد اور 600لیٹر تیزاب برآمد کیا گیا۔بھاری مقدار میں کیمیکل اورسرکٹ باکسز،ڈیٹاکارڈز اوردیگرمواد بھی برآمد، ہوا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبے میں گذشتہ ایک ماہ میں ایف سی اورحساس اداروں نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کےدرجنوں دہشتگرد مارےاورگرفتارکئے۔کارروائیوں میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔صوبے کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےخلاف آپریشن جاری ہے۔