دنیا
22 مئی ، 2015

سعودی عرب: قطیف کی مسجد میں دھماکا،ہلاکتوں کا خدشہ

سعودی عرب: قطیف کی مسجد میں دھماکا،ہلاکتوں کا خدشہ

قطیف.......سعودی عرب کےمشرقی صوبے کے شہر قطیف کی مسجد میں دھماکاہوگیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔قطیف کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے جن میں کچھ کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران کیا گیا۔سعودی وزیر داخلہ کے مطابق مشرقی صوبے میںکے شہر قطیف کے علاقے کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ،اس وقت مسجد میں 150 افراد نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ عرب میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد دھماکے میں متعدد نمازی جاں بحق ہوئے ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کی بھاری نفری نے مسجد کے احاطے کو کارڈن آف کر دیا ہے۔ زخمیوں اور جاں بحق نمازیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :