دنیا
22 مئی ، 2015

اسپین میں یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جائے گا،مسلم لیگ ن

اسپین میں یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جائے گا،مسلم لیگ ن

بارسلونا.......شفقت علی رضا.......دنیا بھر کی طرح اسپین میں بھی یوم تکبیر جوش و جذبے اور شایان شان انداز سے منایا جائے گا، میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، چائنا، ترکی اور مالدیپ جیسے ممالک سے سرمایہ کاری کے معاہدے ملکی سالمیت اور معیشت کے بڑھاوے کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اسپین کے سینئر راہنما چوہدری ایاز مٹھانہ چک کی جانب سے مسلم لیگ کی ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا۔ عشائیے میں صدر مسلم لیگ ن اسپین محمد خلیم بٹ، سابق صدر میاں محمد اظہر، سر پرست اعلیٰ چوہدری افضال، چیئرمین مجلس عاملہ مہر علی قمر چوہدری، نائب صدر وقار احمد، سیٹھ عبدالحمید، وقاص احمد، جوائنٹ سیکرٹری میاں عمران ساجد، سفیر اکبر بھٹی، چوہدری اقبال گجر، رائے احسان، مرزا ندیم بیگ، رضوان کاظمی، راجہ ٹیپو، راجہ شعیب ستی اور دوسرے مسلم لیگی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ اسپین کے نئے عہدیداران کو مبارک باد دی گئی۔ مسلم لیگ کے صدر محمد خلیم بٹ اورایگزیکٹو باڈی نے فیصلہ کیا کہ یوم تکبیر کی مرکزی تقریب کایئے چلی کے کنگ ہال میںمنعقد ہوگی۔

مزید خبریں :