23 مئی ، 2015
جیکب آباد........جیکب آباد کے قریب گوٹھ گل محمد جکھرانی میں زہریلی چائے پینے سے ایک بچی جاں بحق اورخاتون سمیت 6افراد بے ہوش ہوگئے۔متاثرہ افراد کو اسپتال متنقل کردیاگیا ہے ۔ نواحی گوٹھ گل محمد جکھرانی میں ایک گھر میں زہریلی چائے پینے سے 3سالہ بچی شکیلہ موقع پر ہی جاں بحق اور خاتون سمیت 6افراد بے ہوش ہوگئے ۔متاثرین کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق چائے میں غلطی سے پتی کی جگہ چوہے مارنے والی دوائی ملا دی گئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔مزید تحقیقات جاری ہیں ۔