23 مئی ، 2015
اسلام آباد....... ایف آئی اے کے ایگزیکٹ کے کاروبار کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایگزیکٹ سے برآمد کئے گئے کمپیوٹر ریکارڈ سے 232 جعلی یونیورسٹیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ ایگزیکٹ کے دفتر سے برآمد کئے گئے کمپیوٹرز میں کئی ڈگریاں موجود ہیں جس پر نام موجود ہیں۔کئی ڈگریاں بغیر ناموں کے ہیں۔برآمد کئے گئے ڈیٹا سے کئی آڈیو ریکارڈنگ بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ذرائع نے جیو نیوز کویہ بھی بتایا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ سے پتا چلتا ہے کہ یونیورسٹوں کے سیلز ایجنٹ مختلف ناموں سے یہیں سے کام کر رہے تھے۔ سیلز ایجنٹس کی جانب سے زیادہ تر امریکی ناموں کا استعمال کیا گیا تھا۔امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کے کئی سرٹیفکیٹس کی لاتعداد کاپیاں بھی کمپیوٹرز کے ہارڈ ڈسک میں محفوظ تھیں جن پر کئی کسٹمرز کے نام موجود تھے اور کئی بغیر ناموں کے تھے ،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مزید پیش رفت جاری ہے۔