پاکستان
23 مئی ، 2015

ن لیگ نے بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ کرکے ووٹ لیے،خورشید شاہ

ن لیگ نے بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ کرکے ووٹ لیے،خورشید شاہ

سکھر........ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ کرکے ووٹ لیے ،آج اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیدنگ کی جارہی ہے ، جو لوگ پی پی دور میں لاہور میں کیمپ لگا کر ہاتھ والا پنکھا چلا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی انکوائری کے بعد نوازشریف اور شہباز شریف کو بری کیا ہے تو طاہر القادری عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے۔شہروں میں 12سے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ہمارے دور حکومت میں بجلی کی لودشیڈنگ اتنی نہیں تھی۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میڈیا نے بجلی کے مسئلے کو ایسے اٹھایا کہ جیسے ملک میں اس سے بڑا کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں پھر آج بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر میڈیا کیوں خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے، 3 ماہ اور 6 چھ ماہ میں بجلی بحران کا خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے حکمران اب عوام کو جواب دیں۔

مزید خبریں :