23 مئی ، 2015
اسلام آباد.......ایگزیکٹ کمپنی کے قبضہ میں لیے گئے کمپیوٹرز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ منگل تک آنے کا امکان ہے ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان آج ایگزیکٹ سے متعلق اہم اجلاس بھی کرینگے۔ وزیرداخلہ کی طرف سے آج شام کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس بھی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل تک یہ تصویر سامنے آئیگی کہ ایگزیکٹ کسی غیر قانونی دھندے میں ملوث ہے یا نہیں ؟ ایگزیکٹ کے سیلز افسران کے بیانات اور ابتدائی فرانزک رپورٹ کا موازنہ کیا جائیگا، ہفتہ اور اتوار کو ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم چھٹی کے باوجود اپنا کام کرتی رہے گی، ذرائع کا کہنا ے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج شام کو پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس بھی کرینگے۔