10 مئی ، 2012
ایتھنز… یونان میں لندن اولمپک 2012 کی مشعل روشن کردی گئی۔ یونان میں اولمپکس کی جائے پیدائش شہر قدیم اولمپیا میں لندن اولمپکس کی مشعل روشن کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔قدیم یونانی لباس میں ملبوس ماڈلزنے مشعل روشن کرنے کے لیے روایتی طور پر عدسے کا استعمال کیا اور سورج کی کرنوں سے مشعل روشن کی گئی۔ تقریب میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین اور ہیلینک اولمپکس کمیٹی کے صدر بھی موجود ہیں۔۔مشعل روشن کیے جانے کے بعد اس مشعل کو لے کر یونان کے گرد ایک ہفتے تک دوڑ لگائی جائے گی۔