24 مئی ، 2015
کوہاٹ.......کوہاٹ کے نواحی علاقہ گڑھی بہرام خان میں بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے ایک بچی اور 2خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں ۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ گڑھی بہرام خان میں طارق نامی شخص کے خستہ حال مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس سے کمرے میں سوئی ہوئی طارق کی دو بہنیں اور10 سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں ۔واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا اور قریبی اسپتال متنقل کردیا ،جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔