پاکستان
24 مئی ، 2015

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

کوئٹہ......کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ رسکیو ذرائع کے مطابق مسجد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ ایدھی کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کا نام فضل اور زخمی شخص کانام سلمان ہے جو ضلع پشین کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :