24 مئی ، 2015
حافظ آباد .........حافظ آباد کے نواحی گاؤں مصطفے آباد کے قریب کراچی سے میلہ میں شرکت کے لئے آئے 2نوجوان نہر میں ڈوب گئے۔ تاحال ڈوبنے والوں کی نعشوں کو نکالا نہ جاسکا ہے۔ ریسکیو کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں، شیر شاہ کالونی کراچی کے 2نوجوان محمد عمر اور محمد کاشف مصطفے آباد کے قریب سید حسین شاہ کے میلہ میں شرکت کے لئے کراچی سے آئے ہوئے تھے ۔ میلہ میں شرکت کے بعد نہر جھنگ برانچ میں نہاتے ہوئے تصویریں بنارہے تھے کہ اچانک پانی کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے دونوں ڈوب گئے۔ ریسکیو کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہے۔ تاحال ڈوبنے والوں کی نعشیں نہ مل سکی ہیں۔