24 مئی ، 2015
پیرس......سال کا دوسرا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن آج سے پیرس میں شروع ہورہا ہے۔کلے کورٹ چیمپئن اسپین کے رفائیل نیڈال مینز ایونٹ میں جبکہ رشین گرل ماریہ شیراپووا ویمنز ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے میچز براہ راست نشر کرے گا۔کلے کورٹ پر مہارت کے ساتھ کھیلنا آسان کام نہیں،ہر ایک کے بس کی بات بھی نہیں۔اسپینش اسٹاررفائیل نیڈال اس سرفیس پر کھیلنے کے بادشاہ ہیں۔اس مرتبہ سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ اُن سے ٹائٹل چھینے کا ارادہ رکھتے ہیں، پچھلے سال وہ نیڈال سے فائنل ہار گئے تھے۔مینز ایونٹ کے ٹائٹل کی دوڑ میں سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر اور وارینکا بھی ہیں۔ویمنز ایونٹ چیمپئن ماریہ شیراپووا کے سامنے سب سے بڑی رُکاوٹ سیرینا ولیمز کی صورت میں ہوگی، تجربہ کار امریکن کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ چیمپئن بننا چاہتی ہیں۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپرایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشرکرے گا۔