پاکستان
24 مئی ، 2015

سندھ کے شہروں میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے

سندھ کے شہروں میں سورج آج بھی آگ برسا رہا  ہے

کراچی.....سندھ کے شہروں میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے۔ گرم ہوا، لو اور سورج کی تیپش نے شہریوں کا بُرا حال کردیا۔ درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ادھر بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کم ہونے کے نام نہیں لے رہی۔ چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ پنجاب میں رحیم یار خان ، بہاولپور، ملتان سمیت دیگر شہروں میں گرمی اور گرم ہوا نے موسم کی شدت میں اضافہ کردیا ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔ بلوچستان میں متعدد مقامات پر گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب دیامر میں چلاس شہر اور گردونواح میں تیز بارش اور بابوسر ٹاپ اور بٹوگا ٹاپ پر ہلکی برفباری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی پشاور اور مردان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :