دنیا
25 مئی ، 2015

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگادیا

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگادیا

کراچی...... رفیق مانگٹ...... بھارتی مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کو فروغ کون دے رہا ہے؟۔ بھارت دہشت گردی کو روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے میں مکمل تعاون کرنا چاہیے، کیونکہ آج وہ خود بھی اس بحران کا شکار ہے۔ بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز، انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی افسران یونین کے لکھنؤ حلقہ کے سہ ماہی اجلاس عام سے میڈیا سے بات چیت میں ’کانٹا سے کانٹا نکالنے‘ سے متعلق وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان پر پاکستان کے تبصرہ کا جواب دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ پاریکر کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہی کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں عزیز کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پہلی بار ایسا ہوگا کہ کسی منتخب حکومت کا کوئی وزیر کسی دوسرے ملک یا اس کی حکومت سے الگ عناصر کے ذریعہ کی جانے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کے نام پر اس ملک میں دہشت گردی کے استعمال کی کھل کر وکالت کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنجیدگی سے بھارت کے ساتھ اچھے پڑوسی کے تعلقات رکھنے کی پالیسی پر عمل کرتا ہے۔

مزید خبریں :